زویا اختر نے رنویر سنگھ کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی تصدیق کر دی

پیر 27 جون 2016 12:28

زویا اختر نے رنویر سنگھ کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی تصدیق کر دی

ممبئی ۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) بالی وڈ فلمساز زویا اختر نے رنویر سنگھ کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی تصدیق کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 42 سالہ فلمساز نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم میں بطور ہیرو رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی پر کام آئندہ سال شروع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فلم دو ہیروز پر مبنی ہے اور دوسرے ہیرو کی تلاش جاری ہے،جس کے لئے پاکستانی اداکار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ فلمساز زویا اختر اور رنویر سنگھ اس سے قبل فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ “ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :