افغانستان: ننگر ہار میں سیکورٹی فورسز اور دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپوں میں 143 افراد ہلاک :گورنرننگرہارکا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 12:24

افغانستان: ننگر ہار میں سیکورٹی فورسز اور دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں ..

کابل (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں سیکورٹی فورسز اور دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپوں میں 143 افراد ہلاک ہوگئے-تفصیلات کے مطابق ننگرہار کے گورنر سلیم کندوزی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجووں نے ضلع کوٹ میں حکومتی چوکی پر حملہ کیا، افغان فورسز کی جوابی کاروائی میں 143 دہشت گرد ہلاک جبکہ 12 سیکورٹی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے-ان کا کہنا تھا کہ36 جنگجو کو زمینی لڑائی اور دیگر کو فضائی حملوں میں ہلاک کیا گیا،سلیم کندوزی کا کہنا تھا کہ بہت جلد داعش سے قبضہ کی ہوئی چوکیاں چھڑا لیں گے-صوبہ ننگرہار کے گورنر کا کہنا تھا کہ لڑائی کی وجہ سے کچھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے لیکن اب واپس اپنے گھروں کو آچکے ہیں-یاد رہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک عرصہ سے دولت اسلامیہ کے جنگجو سرگرم ہیں-

متعلقہ عنوان :