ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹوبے میگوئیر 40 برس کے ہو گئے

پیر 27 جون 2016 12:22

ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹوبے میگوئیر 40 برس کے ہو گئے

لاس اینجلس۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹوبے میگوئیر 40 برس کے ہو گئے ہیں۔ 27 جون 1975کو کیلی فورنیا میں پیدا ہونے والے ٹبے کی ہالی وڈ میں پہلی فلم ” دی وزرڈ“ 1989 میں ریلیز ہوئی ۔

(جاری ہے)

اسی فلم میں شانداراداکاری پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ٹوبے میگوئیر نے فلمی دنیا میں سپائیڈر مین کے کردار سے شہرت پائی ۔ انھوں نے سپائیڈر، سپائیڈر مین2، اور اس کے بعد سپائیڈر مین3 میں بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انھوں نے بہترین اداکار، فلم فئیر اور بہترین پروڈیوسر ایوارڈ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔