”لائٹس آوٹ“ کی نمائش 22 جولائی کو ہوگی

پیر 27 جون 2016 12:22

”لائٹس آوٹ“ کی نمائش 22 جولائی کو ہوگی

لاس اینجلس۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) ہالی وڈ کی خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ”لائٹس آوٹ“22جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کی لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ایف سینڈبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جوایک پر اسرارمخلوق کے خوف کا شکار ہوجاتی ہے جسے تاریکی میں کوئی دکھائی دیتا ہے وہ سمجھتی ہے کہ اسے وہم ہو گیا ہے لیکن صرف اسے ہی نہیں بلکہ اس کے چھوٹے بھائی کو بھی وہ سایہ دکھنے لگتا ہے تو معاملہ اور سنگین ہو جاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹیریسا پالمر،لوٹا لوسن،امیاہ ملر،اینڈی اوشو اور گیبریئل بیٹ مین سمیت دیگر شامل ہیں۔لارنس گرے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔