ہالی وڈ ڈرامہ فلم”فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائینڈ دیم“18 نومبر کو ریلیز ہوگی

پیر 27 جون 2016 12:22

ہالی وڈ ڈرامہ فلم”فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائینڈ دیم“18 نومبر ..

لاس اینجلس۔ 27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) ہالی وڈ ڈرامہ فلم”فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائینڈ دیم“18 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ڈیوس یئٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم برطانوی رائٹر جے کے رولنگ کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن ، کولن فیرل ، جین میری اور رون پارلمن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈر نامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھومتی ہے ۔حیرت انگیز واقعات اور دلچسپ قصوں کی منظر کشی کرتی یہ فل وارنر برادز پکچرز کے تحت سنیماگھروں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔