فلم ”سوال سات کروڑ ڈالر کا“ کی نمائش عیدالفطر پر ہو گی

پیر 27 جون 2016 12:17

فلم ”سوال سات کروڑ ڈالر کا“ کی نمائش عیدالفطر پر ہو گی

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء ) ہدایتکار جمشید جان محمد جمن کی نئی اردو فلم ”سوال سات کروڑ ڈالر کا“ کی نمائش عیدالفطر پر ہو گی۔

(جاری ہے)

فلم میں شامل نئی جوڑی عینی اور علی محی الدین کا کہنا ہے کہ فلم رواں برس کی سپرہٹ فلم ثابت ہو گی اور ہماری جوڑی بھی فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی۔ علی محی الدین نامور اداکار اور ماضی کے ہیرو غلام محی الدین کے تعلیم یافتہ بیٹے ہیں جبکہ قرة العین عرف عینی ایک معروف ماڈل ہیں جو پہلی مرتبہ فلم میں کام کر رہی ہیں۔ فلم کی نمائش پورے پاکستان میں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :