جدہ: پولیس نےدوران چیکنگ گاڑی سے 50ٹن آبِ زمزم برآمد کر لیا، ملزم گرفتار

پیر 27 جون 2016 12:15

جدہ: پولیس نےدوران چیکنگ گاڑی سے 50ٹن آبِ زمزم برآمد کر لیا، ملزم گرفتار

جدہ :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): مکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مکہ ،جدہ روڈ پر ایک گاڑی سے 5ٹن سے زائد بوتلوں میں بند آبِ زم زم ضبط کر لیا ۔ مکہ میونسیپیلٹی کے چئیرمین الزیدی کے مطابق پولیس نے جدہ ایکسپریس وے کی چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران اس میں سے پانچ ٹن کے قریب زمزم کی بھری ہوئی بوتلیں برآمد کر لیں۔

ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا . الزیدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کسی کو بھی آبِ زمز م کی غیر قانونی فروخت نہیں کرنے دیں گے ۔ اور اگر کوئی اس کاروبار میں ملوث ہو ا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ مکہ میونسیپیلٹی نے سڑک کنارے زمز م بیچنے والے غیر قانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے۔ الزیدی کے مطابق سڑک کنار ے آبِ زمزم بیچنا بالکل غیر قانونی ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ملکی اور غیر ملکی شخص کو سڑک کنارے زمزم بیچنے پر سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سڑک کنارے ناقص اور غیر معیاری پانی کو آب زمزم بنا کر بیچنے والے افراد شہریوں اور غیرملکیوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔ الزیدی نے عمرہ زائرین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان خوانچہ فروشوں سے آب زمزم بالکل نہ خریدیں کیونکہ اکثر و پیشتر بیچا جانے والا پانی مضرِ صحت ہوتا ہے۔ اور زمزم کی جگہ پر عام پانی بیچ رہے ہوتے ہیں۔ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ جس کسی کو ایسا کرتے دیکھیں اس کی فوراََ اطلاع دیں ۔