فلم” شورغل“یکم جولائی کو ریلیز کی جائے گی

پیر 27 جون 2016 12:08

فلم” شورغل“یکم جولائی کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) بالی وڈ میں تفریحی فلموں کے ساتھ ساتھ اصل سماجی موضوعات اور واقعات پر بھی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جن میں فلم ’اڑتا پنجاب‘ جیسی فلمیں شامل ہیں جسے سنیما گھروں تک لانے کے لیے فلمساز کو عدالت کا دروازہ تک کھٹکھٹانا پڑا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فلم ”شورغل“ ان حقائق پر روشنی ڈالتی ہے جن کے سبب مظفر نگر کے فسادات، گودھرا واقعہ اور بابری مسجد کے انہدام جیسے واقعات پیدا ہوئے۔

فلم میں ملک کے بیورو کریٹس کے کردار، سیاست دانوں کی چالوں اور اعلی عہدوں پر فائز شخصیات کی سازشوں کے حوالے بھی ہیں۔فلم کے پروڈیوسرز میں سے ایک سوتنتر وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز اب یکم جولائی کر دی گئی ہے کیونکہ کئی سینما مینیجرز نے فلم کے بارے میں خدشات ظاہر کیے ہیں اور یقین دہانیوں کے باوجود کچھ سینما گھروں نے فلم نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :