ایشوریہ کا عمران ہاشمی کیساتھ فلم میں کام سے صاف انکار

پیر 27 جون 2016 12:08

ایشوریہ کا عمران ہاشمی کیساتھ فلم میں کام سے صاف انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے میلان لوتھریا کی نئی آنے والی فلم میں صرف اس لیے کام سے انکار کیا کیونکہ فلم میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں۔2 برس قبل بھارتی نجی ٹی وی میں ایک پروگرام کے دوران بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے ایشوریہ رائے بچن کو پلاسٹک کی گڑیا سے تشبیہہ دی تھی ، سابق ملکہ حسن نے فوری طورپر تو اس کا جواب نہیں دیا تھا لیکن ان کے دل میں عمران ہاشمی کے لئے نفرت پیدا ہوگئی اوراس کا اظہار انہوں نے 2 برس بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار”میلان لوتھریا” کی نئی فلم کے لیے ایشوریا رائے بچن کو بھارتی ریاست جے پورکی مہارانی گایتری دیوی کا کردارادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا تھا لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں تو انہوں نے فوری طور پر فلم سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ویسے تو بالی ووڈ میں ایشوریہ رائے بچن کی وہ ڈیمانڈ نہیں رہی جو 4 برس پہلے تھی لیکن اسے یہ ہی کہا جاسکتا ہیکہ رسی جل گئی پربل نہیں گئے۔

متعلقہ عنوان :