سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ ’پدماوتی‘ ‘کی شوٹنگ ستمبر میں ہو گی

پیر 27 جون 2016 12:01

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ ’پدماوتی‘ ‘کی شوٹنگ ستمبر میں ہو گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی نئی فلم کے ساتھ سامنے آنے والے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ ان کے پسندیدہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوں گے-تفصیلات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم’ ’پدماوتی‘ ‘کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں کریں گے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ فلم کو شوٹنگ چھ ماہ میں مکمل کرلیں-بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار کے لیے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں رنویر ’علاوٴالدین خلجی‘ اور دپیکا ‘رانی پدماوتی‘ کا کردار نبھائیں گی-یاد رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاوٴ الدین خلجی اور ان کے چتور کی رانی پدماوتی سے لگاوٴ کے گرد گھومتی ہے-واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘ اور ’باجی راوٴ مستانی‘ شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :