مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی فوجی کی تدفین کے لیے جگہ دینے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 11:57

مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی فوجی کی تدفین کے لیے جگہ دینے سے انکار ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) : مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی فوجی کی تدفین کے لیے جگہ دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل ویر سنگھ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ان 8 جوانوں میں شامل تھا، جو پامپور کے علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک خبر کے مطابق اتر پردیش کے فیروز آباد ڈسٹرکٹ میں اونچی ذات کے کچھ افراد نے ویر سنگھ کے خاندان کو اس کی تدفین کے لیے زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا تک دینے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں ضلعی حکومت کی مداخلت کے بعد دیہاتی زمین دینے پر آمادہ ہوگئے۔ دیہاتیوں نے سنگھ خاندان کی جانب سے ویر سنگھ کی آخری رسومات کے لیے زمین کا مطالبہ کرنے اور اس کا ایک مجسمہ بنوانے پر اختلافات کا اظہار کیا تھا لیکن ضلعی حکومت کی مداخلت کے بعد سنگھ خاندان کو ویر سنگھ کی تدفین کے لیے زمین دے دی گئی۔ ویر سنگھ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔

متعلقہ عنوان :