شوہر کے قتل کی تفتیش کے دوران ایان کیخلاف بیان دے چکی ہوں ، بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے :مقتول کسٹم افسرکی بیوہ کی سپریم کورٹ میں درخواست

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 11:55

شوہر کے قتل کی تفتیش کے دوران ایان کیخلاف بیان دے چکی ہوں ، بیرون ملک ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) کرنسی اسمگلنگ کیس میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والی بڑی سیاسی شخصیت کی آلہ کار ایان علی کے کیس کے تفتیشی افسر اعجاز چودھری کی بیوہ نے درخواست کی ہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں سے نہ نکالا جائے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں اعجاز چودھری کی بیوہ نے کہا ہے کہ ایان علی کے کیس کی تفتیش کے دوران ان کے شوہر کو دھمکیاں ملتی رہیں اور پھر انہیں قتل کر دیا گیا۔ میں نے قتل کی تفتیش کے دوران بھی ایان علی کیخلاف بیان دیا تھا اور میری درخواست ہے کہ ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :