عمیرہ احمد کا بالی ووڈ میں بطور اسکرین رائٹر ڈیبیو

پیر 27 جون 2016 11:51

عمیرہ احمد کا بالی ووڈ میں بطور اسکرین رائٹر ڈیبیو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) عمیرہ احمد کا نام پاکستانی ٹیلی ویژن چینیلز میں کسی تعارف کا محتاج نہیں کیونکہ ان کے کریڈٹ پر متعدد سپرہٹ ڈرامے ہیں۔ان کے مقبول ڈراموں میں میری ذات ذرہ بے نشان، شہر ذات، زندگی گلزار ہے اور کنکر وغیرہ قابل ذکر ہیں جبکہ لاتعداد ناولز اور مختصر کہانیاں بھی ان کے پرستاروں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

عمیرہ احمد کافی عرصے سے نئے ڈرامے لکھنے سے گریز کررہی ہیں تاہم چند ڈراموں کے اسکرین پلے ضرور تحریر کیے ہیں جیسے ہم ٹی وی پر چلنے والے آبرو اور ڈائجسٹ رائٹر وغیرہ جو کامیاب بھی ثابت ہوئے۔اب ڈراموں کی دنیا سے نکل کر عمیرہ احمد ایک فلم کا اسکرین پلے تحریر کررہی ہیں۔اور یہ کوئی پاکستانی نہیں بلکہ ایک انڈین فلم ہے جس میں معروف بولی وڈ اسٹار شبانہ اعظمیٰ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمیرہ احمد کے فیس بک آفیشل پیج پر جون کے آغاز میں اس حوالے سے ایک پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔فیس بک پوسٹ پر لکھا تھا” میری بطور اسکرین پلے رائٹر پہلی انڈین فلم کی شوٹنگ ان دنوں کشمیر میں جاری ہے، یہ فلم منشی پریم چند کی ایک مختصر کہانی عید گاہ پر مبنی ہے جو کہ انڈیا اور پولینڈ کی مشترکہ پروڈکشن ہے، شبانہ اعظمیٰ اس میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ پیوش پیونجیوانی ڈائریکٹر ہیں۔