ملتان، زمین کا تنازعہ، سفاک قاتل نے سگے بھائی کی جان لے لی

پیر 27 جون 2016 11:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) ملتان میں زمین کے تنازعہ پر سگے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے بھائی کو قتل جبکہ والدہ، بہن اور دو قریبی رشتے داروں کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

محمد پور گھوٹا کے علاقے میں عاشر نامی شخص نے زمین کے تنازعہ پر سگے بھائی خضر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ والدہ، بہن، چچا اور قریبی رشتے دار کو شدید خمی کر دیا۔ پولیس نے مقتول لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشترہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :