کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، مجموعی تعداد 7 ہوگئی

پیر 27 جون 2016 11:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) کوئٹہ میں عالمو چوک دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق عالمو چوک پر 3 روز قبل ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ 8 سالہ رضوان کو تشوشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ عالمو چوک بم دھماکے میں 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :