کراچی،سی ٹی ڈی حکام کی مقتول امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات، ضروری معلومات حاصل کیں

پیر 27 جون 2016 11:41

کراچی،سی ٹی ڈی حکام کی مقتول امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات، ضروری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں،کاوٴنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے قوال امجد صابری کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے ضروری معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی نوید خواجہ کی سربراہی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے امجد صابری کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق ملاقات کے دوران امجد صابری کے قتل کے حوالے سے اہلخانہ سے کچھ اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جبکہ امجد صابری کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :