کراچی، مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 22 ملزمان گرفتار

پیر 27 جون 2016 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں بھتہ خور، ٹارگٹ کلر اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان شامل تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ شب رینجرز نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دو کارکن جبکہ لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب سعودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ کھوکھراپار پولیس نے چھاپہ مار کر دو اسٹریٹ کرمنلز سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیوکراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم جنت گل کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ کورنگی پولیس نے مفرور ملزم اور کار لفٹر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :