مٹیاری :نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اور کار کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 11:35

مٹیاری :نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اور کار کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق ..

مٹیاری (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اور کار کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کار سوار فیملی میر پور سے خیر پور جا رہی تھی کہ سعید آباد کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی جس سے کار میں سوار3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی اور خاتون زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹینکر قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :