اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 10 افراد زخمی

پیر 27 جون 2016 11:22

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو میں پیر کی صبح گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ریسکیو کے عملے نے زخمی افرادکو کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :