امجد صابری کو خراج عقیدت ، مقامی آرٹسٹ نے کراچی کی دیواروں پر پینٹنگ بنا ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 11:10

امجد صابری کو خراج عقیدت ، مقامی آرٹسٹ نے کراچی کی دیواروں پر پینٹنگ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) : پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو 22 جون کو کراچی کے علاقہ لیاقت آباد نمبر 10 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ امجد صابری کے قتل کے بعد ان کے مداح اور قریبی عزیز تاحال ان کی موت کا یقین نہیں کر پائے۔

(جاری ہے)

امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے کسی نے ان کا کلا م پڑھا تو کسی نے ان کو اپنا کلام وقف کیا۔ ایسے ہی کراچی کے علاقہ کورنگی میں ایک شاہراہ پر ایک مقامی آرٹسٹ نے امجد صابری کی تصویر دیوار پر بنا کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔امجد صابری کے مداح کا کہنا ہے کہ امجد صابری کا کلام اور ان کی ملک کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کراچی کی دیوار پر امجد صابری کی پینٹنگ

متعلقہ عنوان :