رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع، لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے

اتوار 26 جون 2016 23:33

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع، لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوگیا ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے جہاں وہ قرآن پاک کی تلاوت، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی کریں گے ۔ معتکف اپنے آپ کو دنیا کے تمام مشاغل سے دور کر کے اللہ تعالی کی عبادت کے لئے وقف کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اعتکاف کا مطلب ہے اللہ تعالی کی قربت حاصل کرنے کی نیت سے مسجد میں قیام کرنا۔ حضور اقدس ﷺ ہر رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف فرماتے تھے۔ اعتکاف کے ذریعے انسان اپنے دل کی تاریکیوں کو اجالے میں بدل سکتا ہے کیونکہ خالق حقیقی کی محبت کا نور اسکے دل میں جلوہ گر ہو جاتا ہے۔اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والا خوش نصیب دنیا کی تمام رنگینیوں سے علیحدہ ہو کر رب ذوالجلال کی عبادت میں مشغول ہو جاتا ہے اور چاند رات تک رحیم و کریم مالک سے اپنی مغفرت کا طلبگار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :