حکومت بیٹا واپس نہیں لا سکتی مگر باقی بچوں کو تحفظ دے: والدہ امجد صابری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 جون 2016 22:59

حکومت بیٹا واپس نہیں لا سکتی مگر باقی بچوں کو تحفظ دے: والدہ امجد صابری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جون۔2016ء) امجد صابری کی والدہ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار گھر آئے، شکریہ، حکومت بیٹا واپس نہیں لا سکتی مگر باقی بچوں کو تحفظ دے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امجد صابری کی والدہ نے کہا کہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ آخر میرے بیٹے کا دشمن کون تھا، بیٹے کے قاتلوں کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا میرے بیٹے کی تو کسی سے دشمنی بھی نہیں تھی پھر آخر اسے کیوں مارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار گھر آئے، ان کا شکریہ، حکومت بیٹا واپس نہیں لا سکتی مگر باقی بچوں کو تحفظ دے۔

متعلقہ عنوان :