لندن میں ہم جنس پرستوں کے حق میں ریلی، میئر صادق خان کی بھی شرکت

ریلی میں اورلینڈو نائٹ کلب میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی

اتوار 26 جون 2016 22:15

لندن میں ہم جنس پرستوں کے حق میں ریلی، میئر صادق خان کی بھی شرکت

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) لند ن میں اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ریلی نکالی گئی جس میں میئر صادق خان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں اورلینڈو نائٹ کلب میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ریلی نکالی گئی جس میں ہم جنس پرستوں کے ساتھ مسلمانوں کے ساتھ لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے بھی شرکت کی اور شرکا سے خطاب بھی کیا جب کہ اورلینڈو نائٹ کلب میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں افغان نژاد امریکی شہری عمر متین نے فائرنگ کر کے 49 افراد کوہلاک اور 53 کو زخمی کر دیا تھا۔