وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بغیر پروٹوکول عام کو چ میں سفرکیا
روزے کے دوران گرمی اور حبس میں تین گھنٹے تک ہسپتال کادورہ کیا
اتوار 26 جون 2016 22:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اتوار کو بغیر کسی پیشگی اطلا ع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ بغیر پروٹو کول کے عام کوچ میں سفر کر کے ہسپتال پہنچے اورہسپتال کے مختلف وارڈ ز ،ٹوائلٹس اورادویات کے سٹورروم کا معائنہ کیا ۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورادویات کی فراہمی کے بار ے دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ گرمی اور شدید حبس میں تین گھنٹے تک ہسپتال میں موجود رہے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔مریضوں اوران کے اہل خانہ نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں اور کہا کہ آپ کی آمدپر ڈاکٹر اور دیگر عملہ متحر ک ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آئندہ بھی ہسپتالوں کے اسی طرح اچانک دورے جاری رکھوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.