باغ میں انتخابی مہم کے جلسے کے دوران (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ،لاتوں اور مکوں کا استعمال ،دونوں جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا

اتوار 26 جون 2016 21:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں انتخابی مہم کے جلسے کے دوران مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ،لاتوں اور مکوں کا استعمال ،دونوں جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلم لیگ(ن) کے انتخابی جلسے کے دوران پیپلز پارٹی کی ریلی پہنچ گئی جس پر کارکنوں میں تصادم ہو گیا ۔کارکنوں نے پارٹی مخالف نعرے لگائے جس پر بعض کارکن مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا ،دونوں جانب سے لاتوں اور مکوں کا بھی استعما ل کیا گیا جس پر پولیس نے کارکنوں کو منتشر کردیا۔

متعلقہ عنوان :