امجدصابری کو سیاسی جماعت نے دھمکیاں دی تھیں، نامزد میئر کراچی وسیم اختر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 جون 2016 20:36

امجدصابری کو سیاسی جماعت نے دھمکیاں دی تھیں، نامزد میئر کراچی وسیم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جون۔2016ء) نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ امجد صابری کو سیاسی جماعت نے دھمکی دی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5روز پہلے ارشد وہرہ کے گھر پر دُعا ہوئی۔ وہاں امجد صابری بھی تھے۔ انہوں نے مجھ سے کان میں کہا کہ مجھے سحر کے لوگوں کی فون کالز آ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر وسیم اختر نے کہا کہ آپ ایسا ظاہر کریں گے کہ آپ فون اُٹھا نہیں رہے۔

اس کے جواب میں امجد صابری نے وسیم اختر سے کہا کہ وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ 25جون کو افطاری ہے آ جاوٴ ورنہ ایسا نہ ہو کہ لانا پڑ جائے۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ امجد صابری کو اس سے پہلے بھی سیاسی جماعت کے جلسے میں شرکت کیلئے کہا گیا جس کے جواب میں امجد صابری نے کہا کہ وہ الطاف حسین کا چاہنے والا ہوں اور مرتے دم تک ان کے ساتھ ہی رہوں گا ۔

متعلقہ عنوان :