عبدالستار ایدھی اور امجد صابری ہیرو ہیں‘ دونوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشناس کرایا ہے‘ایدھی کی خدمات کے سامنے پاکستان کے تمام اعزازات کم ہیں‘ عبدالستار ایدھی کی شخصیت بہت بڑی اور اعزازات بہت چھوٹے ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 26 جون 2016 19:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی اور امجد صابری پاکستان کے ہیرو ہیں، دونوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشناس کرایا ہے، عبدالستار ایدھی کی خدمات کے سامنے پاکستان کے تمام اعزازات کم ہیں ۔ عبدالستار ایدھی کی شخصیت بہت بڑی اور اعزازات بہت چھوٹے ہیں، قوم امجد صابری کی امن کی شمع اور مشن کوجاری رکھیں ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کراتا ہوں کہ امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کر لیا جائے گا،وہ اتوار کو کراچی میں معروف سماجی رہنما اور ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت اور لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر نہال ہاشمی کے ہمراہ میٹھا در میں واقع ایدھی ہاوٴس گئے ، جہاں انہوں نے عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.