Live Updates

اگر وزیراعظم کو پاکستان میں رکھناہے تو لندن کا ہیرالڈ سٹور پاکستان میں لیکر آنا ہو گا،عمران خان

پرویز خٹک نے شریف برادران کی طرح اشتہاروں میں خودنمائی نہیں کی ،ہم سرکاری ہسپتالوں کو شوکت خانم ہسپتال کی طرز پر چلانا چاہتے ہیں، صوبائی وزیر عاطف خان پر کرپشن کے الزامات پر افسوس ہے، صحت کے شعبے میں مثالی اصلاحات لا رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے، کے پی کے میں صحت کا بجٹ 8سے بڑھا کر 25ارب تک لے گئے ہیں ، مرکزی حکومت کی جانب سے کم بجٹ ملنے کے باوجود صحت کے بجٹ کو بڑھا کر 8ارب سے 25ارب روپے تک لے گئے ہیں، صحت انصاف کارڈ سے 18لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہو گا اور ہر خاندان کو 2لاکھ 10ہزار کی انشور نس ملے گی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس

اتوار 26 جون 2016 19:09

اگر وزیراعظم کو پاکستان میں رکھناہے تو لندن کا ہیرالڈ سٹور پاکستان ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم کو پاکستان میں رکھناہے تو لندن کا ہیرالڈ سٹور پاکستان میں لیکر آنا ہو گا،پرویز خٹک نے شریف برادران کی طرح اشتہاروں میں خودنمائی نہیں کی ،ہم سرکاری ہسپتالوں کو شوکت خانم ہسپتال کی طرز پر چلانا چاہتے ہیں، صوبائی وزیر عاطف خان پر کرپشن کے الزامات پر افسوس ہے، صحت کے شعبے میں مثالی اصلاحات لا رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ۔

کے پی کے میں صحت کا بجٹ 8سے بڑھا کر 25ارب تک لے گئے ہیں ، مرکزی حکومت کی جانب سے کم بجٹ ملنے کے باوجود صحت کے بجٹ کو بڑھا کر 8ارب سے 25ارب روپے تک لے گئے ہیں، صحت انصاف کارڈ سے 18لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہو گا اور ہر خاندان کو 2لاکھ 10ہزار کی انشور نس ملے گی۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سرکاری کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے ۔ہم یہاں صحت کے شعبے میں مثالی اصلاحات لیکر آئے ہیں اور ہسپتالوں کو خودمختاربورڈز کے تحت کریں گے ۔عمران خان نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو شوکت خانم کی طرز پر چلانا چاہتے ہیں ۔بڑے ہسپتالوں میں پہلے اصلاحات کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔

ہم کے پی کے میں صحت، انصاف کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں جس سے 8لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہو گااور ہر خاندان کو دولاکھ10 ہزار روپے کی ہیلتھ انشورنس ملے گی ۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کا بجٹ 8سے 25 ارب روپے تک لے گئے ہیں ،مرکز سے پیسہ کم ملنے کے باوجود ہم نے صحت کے لئے بجٹ بڑھایا ۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوپاکستان میں رکھنا ہے تو لندن کا ہیرالڈ سٹور یہاں لیکر آنا ہو گا ۔

پرویز خٹک نے شریف بردران کی طرح اشتہاروں میں خودنمائی نہیں کی کیونکہ پرویز خٹک کو خوف خدا ہے اس لئے وہ عوام کا پیسہ اشتہارات پر خرچ نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ عاطف خان پر کرپشن کے الزامات کا افسوس ہے ۔شکیل درانی کی طر ف سے عاطف خان پر غلط الزامات لگائے گئے ہیں ، ان کے خلاف ہم عدالت جائیں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ22لاکھ بچے دینی مدارس میں زیر تعلیم ہیں اور صرف 8لاکھ بچے انگلش میڈیم سکولوں میں پڑھتے ہیں ،دینی مدارس میں غربت طبقے کے بچے جاتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت کی پالیسی ان بچوں کو قومی دھارے میں لانا ہے ۔پرویز مشرف نے جب مدارس میں اصلاحات کی کوشش کی تو ان کی اصلاحات نہیں مانی گئیں جبکہ دینی مدارس ہماری اصلاحات کو ماننے کے لئے تیارہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات