Live Updates

جامعہ حقانیہ کے حوالے سے زرداری صاحب کی تشویش کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے ، دینی ادارے کی قومی دھارے میں شمولیت انہیں تنہا چھوڑ کر نہیں ساتھ ملا کر ممکن ہے ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی جامعہ حقانیہ کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ مالی وسائل بھی فراہم کئے گئے ، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا بیان

اتوار 26 جون 2016 18:42

جامعہ حقانیہ کے حوالے سے زرداری صاحب کی تشویش کسی غلط فہمی کا نتیجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ کے حوالے سے زرداری صاحب کی تشویش کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے ، دینی ادارے کی قومی دھارے میں شمولیت انہیں تنہا چھوڑ کر نہیں ساتھ ملا کر ممکن ہے ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی جامعہ حقانیہ کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ مالی وسائل بھی فراہم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت وہ واحد حکومت ہے جو ذاتی مفادات کی بجائے دینی مدارس کی قومی دھارے میں شمولیت کے لئے متحرک ہے ۔دینی مدارس میں زیر تعلیم لاکھوں بچے پاکستانی ہیں اور ریاست کی پوری توجہ کے حقدار ہیں ۔ جامعہ حقانیہ کے حوالے سے زرداری صاحب کی تشویش کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے ۔ سیاسی اختلاف رائے اپنی جگہ مگر دین کی خدمت میں جامعہ حقانیہ کے کرار کسی سے پوشیدہ نہیں ، محض چند شرپسندوں کے زمانہ تعلیم کے دوران کسی تعلیمی ادارے سے وابستگی اس ادارے کو زیر عتاب لانے کا جواز نہیں ۔ متوازی اور مختلف نظام ہائے تعلیم کی بجائے یکساں نظام تعلیم ایک قوم کی تشکیل کے لئے ناگزیر ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات