اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کو اسلامی بنیادوں پر کام کرنے والی این جی اوز پسند نہیں ، جماعة الدعوة مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی مدد بھی انسانی بنیادوں پر کر رہی ہے ، تھر پارکر ، سندھ اور بلوچستان میں ہزاروں رضا کار پر مذہب کی تفریق کے بغیر خدمت کر رہے ہیں،جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 جون 2016 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کو اسلامی بنیادوں پر کام کرنے والی این جی اوز پسند نہیں ، جماعة الدعوة مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی مدد بھی انسانی بنیادوں پر کر رہی ہے ، تھر پارکر ، سندھ اور بلوچستان میں ہزاروں رضا کار پر مذہب کی تفریق کے بغیر خدمت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعة الدعوة اسلام آباد کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے دوردراز کے علاقوں میں 2500خاندانوں کے لیے ”عید پیکج “ کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمرا ہ جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن و دیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دس ٹرکوں پر مشتمل عید پیکج میں چاول ، سویاں ، گھی ، چینی ، آٹا و دیگر شیاء خوردونوش شامل ہیں ایک کروڑ 25لاکھ مالیت کا عید پیکج خیبر پختونخواہ کے علاقوں تھا کوٹ ، پٹن، داسو ، داریل ، چلاس ، بشام سمیت دیگرعلاقوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ بیرونی طاقتیں این جی اوز کے ذریعے ملک میں ریلیف کی آڑ میں سازشیں کر رہی ہیں، پاکستان کے دشمن پسماندہ علاقوں میں لوگوں کی محرومیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں ، جماعة الدعوة نے ملک بھر سے پسماندہ علاقوں میں مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج روانہ کیے اور اب عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر شہر سے عید پیکج روانہ کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ذریعے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہا ہے ، مغرب و امریکہ پاکستان دشمنی میں ایک ہو چکے ہیں ، دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان عالم اسلام کے اتحاد اور امن کی ضمانت ہے افغانستان میں موجود امریکی ڈرون خطرناک ہیں ، پاکستان کی فوج ہی پاکستان کی حفاظت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی محرومیاں دور کرنے سے سازشوں اور بیرنی مداخلت کے دراوزے بند کیے جاسکتے ہیں ، پاکستان میں اہل خیر بھی موجود ہیں اور خدمت خلق کا جذبہ بھی پایا جاتا ہے صرف قیادت کا فقدان ہے جن اہل خیر کی وجہ سے یہ کام ہو رہا ہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو کندھوں پر سامان اٹھا کر دوردراز کے علاقوں میں پہنچتے ہیں انہوں نے کہا کہ امدادی کاموں کے ذریعے اس ملک کی آزادی کی حفاظت کی جا سکتی ہے ،بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں سے علیحدگی کی تحریکیں دم توڑرہی ہیں اور امن و امان بحال ہو رہا ہے جماعة الدعوة رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افراد کے سحر و افطار کا بندوبست کر رہی ہے جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ملک بھر میں ریلیف کے منصوبے جاری ہیں وہیں رمضان المبارک میں سحر و افطار کا انتظام اور غریب و مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج کے تحت راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے بلوچستان میں6سو سے زائد واٹر پروجیکٹ مکمل کر چکے ہیں۔

جن علاقوں میں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ملتا تھا ان علاقوں میں کنویں،ہنڈ پمپ بنوائے اور اب لوگ صاف پانی پی رہے ہیں۔تھر پاکر انتہائی غریب اور قحط زدہ علاقہ ہے ،وہاں بھی ایک ہزار سے زائد واٹر پروجیکٹ مکمل کئے اور گھر گھر راشن تقسیم کیا۔جماعة الدعوة خدمت خلق کا کام جاری رکھے گی۔مخیر حضرات اس کام کو وسیع کرنے میں معاون و مدد گار بنیں۔