چوہدری نثار کی گورنر سندھ کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات، بیٹے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی

بھروسہ رکھیں اویس شاہ کو جلد بازیاب کرالیں گے ، ہر شخص کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ،انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سیکیورٹی ادارے اویس شاہ کی بازیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،وزیر داخلہ کی سجاد علی شاہ سے گفتگو

اتوار 26 جون 2016 18:42

چوہدری نثار کی گورنر سندھ کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر سندھ عشرت العباد نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کی ،وزیر داخلہ نے چیف جسٹس کو بیٹے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرا دی۔ اتوار کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بھروسہ رکھیں اویس شاہ کو جلد بازیاب کرالیں گے ۔ ہر شخص کے جان و مال کی حفاطت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سیکیورٹی ادارے اویس شاہ کی بازیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔