چودھری نثارکاگورنر سندھ کے ہمراہ معروف قوال امجد صابری کی رہائش گاہ کا دورہ،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

اتوار 26 جون 2016 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اتوار کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ہمراہ دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والے معروف قوال امجد صابری کی رہائش گاہ کا دورہ کیا،اس موقع پر چودھری نثار علی خان امجد صابری کی اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے امجد صابری کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی،انہوں نے سوگواروں کو یقین دہانی کرائی کہ امجد صابری کے قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی،ملاقات کے بعد چودھری نثار علی خان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کئے بغیر بغیر واپس چلے گئے،جبکہ چینلز کے نمائندوں سمیت میڈیا ان سے بات کرنے کا منتظر رہا،اس موقع پر رہائش گاہ کے باہر موجود ڈائس پر بعض چینلز مائکز بھی لگادئیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :