دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے ذمہ داروں کو ڈھونڈنکالنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،آرمی چیف

رینجرز کو اپنا مشن مکمل کرنے کے لئے ہر تعاون فراہم کیا جائے گا ،بلاامتیازآپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے، سندھ رینجرز کی کوششوں سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی اور سندھ رینجرز کے عزم کی وجہ سے عوام میں ان کاوقار بلند ہوا ہے ، کراچی میں امن کے حصول کا مشن جاری رہے گا،جنرل راحیل شریف کا رینجرز ہیڈ کوارٹر میں خطاب

اتوار 26 جون 2016 18:21

دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے ذمہ داروں کو ڈھونڈنکالنے میں کوئی کسر نہ ..

کراچی /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے رینجرز کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے ذمہ داروں کو ڈھونڈنکالنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، رینجرز کو اپنا مشن مکمل کرنے کے لئے ہر تعاون فراہم کیا جائے گا ،بلاامتیازآپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے، سندھ رینجرز کی کوششوں سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی اور سندھ رینجرز کے عزم کی وجہ سے عوام میں ان کاوقار بلند ہوا ہے ،کراچی میں امن کے حصول کا مشن جاری رہے گا۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رینجرز ہیڈ کوآرٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلا س ہوا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے انہیں کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال اورکراچی آپریشن کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے ذمہ داروں کو ڈھونڈنکالنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

امن وامان کی بہتری کے لئے رینجرز کی قربانیاں اور کوششیں قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کو اپنا مشن مکمل کرنے کے لئے ہر تعاون فراہم کیا جائے گا ۔بلا امتیاز آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے ۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن کامقصددہشت گردوں کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کا خاتمہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کی کوششوں سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی اور سندھ رینجرز کے عزم کی وجہ سے عوام میں ان کاوقار بلند ہوا ہے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ کراچی میں امن کے حصول کا مشن جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تمام کمانڈروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مل کر کام کرنے کا حکم دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بریفنگ کے دوران بلال اکبر نے آرمی چیف کو بتا یا کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں ،اس کام کے لیے تمام وسائل بروے کار لائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں کالعدم جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں ۔