نصیر بھائی انتقال کر گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 جون 2016 16:53

نصیر بھائی انتقال کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جون۔2016ء) نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام کا اہم حصہ سمجھے جانے والے نصیر بھائی کا انتقال ہو گیا ہے، إنا لله وإنا إليه راجعون۔ نصیر بھائی کو برصغیر کی موسیقی کا انسائیکلو پیڈیا سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

نصیر بھائی کو گانوں یا نغموں کے بول سن کر اس کے گلوکار، موسیقار، شاعر اور فلم کا نام بتانے میں مہارت حاصل تھی۔ اپنے مخصوص انداز کے باعث ناظرین میں بہت پسند کیے جاتے تھے۔نصیر بھائی کئی روز سے شدید شدید بیمار تھے۔ نجی ویب سائٹ کے مطابق انھیں گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہو گیا۔