لاہور، کاہنہ میں فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف احتجاج ‘متاثر ین نے وزیراعلیٰ کی گاڑی روک لی

(ن) لیگ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ‘فلائی اوور سے مقامی گا ؤں ہاہگر اور قبرستان کا راستہ بند ہو گیا ‘متاثرین

اتوار 26 جون 2016 15:40

لاہور، کاہنہ میں فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف احتجاج ‘متاثر ین نے وزیراعلیٰ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جون ۔2016ء) صوبائی درالحکومت کے علاقہ کاہنہ میں فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف عوا م کا شدید احتجاج “فلائی اوور کا افتتاح کر کے واپس آنے والے شہبازشریف کی گاڑی کو بھی روک لیا‘(ن) لیگ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعلی پنجاب ایک فلائی اوور کا افتتاح کرنے گئے تو لوگوں نے پہلے تو افتتاح کی جگہ کو گھیرنے کی کوشش لیکن انتظامیہ نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا جس پر علاقہ مکینوں نے انتظار کیا او ر وزیر اعلی کے واپسی کے راستے میں کھڑے ہو گئے شہباز شریف جیسے ہی افتتاحی تقریب کے بعد آئے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر وزیراعلی پنجاب کی گاڑی ہی روک لی اور فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف شدید احتجاج کیااس موقع پر وزیر اعلی نے گاڑی سے باہر نکل کر مائیک سنبھالتے ہوئے خطاب کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نے ان کی ایک نہ سنی اور شدید نعر ے بازی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جس پر وزیر اعلی دوبارہ گاڑی میں بیٹھ گئے جبکہ سکیورٹی حکام نے بڑی مشکل سے ان کی گاڑی کاوہاں سے نکلنا یقینی بنایا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہماے گھروں کو توڑ کر فلائی اوور بنایاجا رہا ہے‘فلائی اوور سے مقامی گا ؤں ہاہگر اور قبرستان کا راستہ بند ہو گیا ہے‘زمین کی قیمت دی گئی نہ ہی متبادل جگہ فراہم کی گئی۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ متبادل راستہ دینے کے ساتھ ان کے گھروں کے متبادل زمین دی جائے یا کم از کم اس قدر معاوضہ ضرور دیا جائے جس سے وہ اپنے گھر تعمیر کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :