یورپی یونین نے اتحاد سے علیحدگی کا طریقہ کار ووضع کردیا‘ برطانیہ آرٹیکل 50 کے استعمال کرتے ہوئے باضابطہ اعلان، خط یا پھر بیان کے ذریعے یونین سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے:ترجمان یورپی یونین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 26 جون 2016 15:32

یورپی یونین نے اتحاد سے علیحدگی کا طریقہ کار ووضع کردیا‘ برطانیہ آرٹیکل ..

برسلز(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جون۔2016ء) برطانیہ کے ریفرنڈم کے نتائج کے بعد یورپی یونین نے علیحدگی کے لیے خطوط واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے اخراج کے لیے باقاعدہ خط لکھنا ہو گا اور اعلان کرنا ہو گا۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ برطانیہ آرٹیکل 50 کے استعمال کرتے ہوئے باضابطہ اعلان، خط یا پھر بیان کے ذریعے یونین سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے اور معاہدے کے تحت علیحدگی کے اعلان کے بعد دو سال کے اندر اندر علیحدگی کا عمل مکمل ہو گایورپی یونین نے برطانیہ کے اخراج کے لیے باقاعدہ خطوط واضح کیے ہیں جس کے تحت برطانیہ یونین سے علیحدگی کے لیے باضابطہ بات چیت شروع کر سکتا ہے۔

یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ جتنا جلدی ہو سکے الگ ہو جائے۔

(جاری ہے)

یورپین کونسل کے ترجمان جو یورپی یونین کی سیاسی سمت و رفتار اور ترجیحات کی وضاحت کرتے ہیں، انھوں نے گزشتہ روز اس بات کا اعادہ کیا کہ آرٹیکل 50 کے استعمال کی بات برطانیہ کی حکومت کی جانب سے یورپی کونسل کے لیے باضابطہ قدم ہوگا۔ترجمان نے کہا آرٹیکل 50 کے استعمال کے لیے بالکل واضح انداز میں کہنا ہوگا۔انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے یورپی کونسل کے صدر کے نام کوئی خط ہو یا یورپی کونسل کی اجلاس میں کوئی سرکاری بیان جمع کروانا ہو گا جیسے اجلاس کی ایجنڈے اور ریکارڈ میں باضابطہ طور پر شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :