کلفٹن میں کثیر المنزلہ کمرشل عمارت میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا‘سیکورٹی گارڈہلاک
میاں محمد ندیم اتوار 26 جون 2016 10:40
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جون۔2016ء)کراچی کے علاقے کلفٹن میں کثیر المنزلہ کمرشل عمارت میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے، سیکورٹی گارڈ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کلفٹن بلاک 4 میں واقع 9 منزلہ تجارتی عمارت کی پانچویں اور چھٹی منزلوں پر سحری کے وقت آگ بھڑک اٹھی، عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک شخص کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔
جاں بحق شخص سیکورٹی گارڈ تھا، دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا۔عمارت میں پھنسے 12 افراد کو اسنارکل کی مدد سے نکال لیا گیا۔ریسکیو کے عملے نے جان پر کھیل کر لوگوں کو عمارت سے نکالا۔ اسنارکل چھٹی منزل سے آگے نہ جاسکی۔ آٹھویں منزل پر پھنسے3 افراد کو جان خطرے میں ڈال کر رسیوں کی مدد سے اسنارکل تک پہنچنا پڑا۔(جاری ہے)
ایک عینی شاہد کے مطابق اے سی کمپریسر پھٹنے سے دھماکے ہوئے اور پھر آگ بھڑک اٹھی۔
چیف فائر افسر تحسین احمد کے مطابق پانچ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو بھی ریسکیو کارروائی کا جائزہ لینے پہنچے، ان کاکہنا تھا کہ فرسٹ فائر رسپانس نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکل ہوتی ہے،فائر ڈپارٹمنٹ کے لیے ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد ہیلی کاپٹر خریدیں گے۔یہ بات قابل تشویش ہے کراچی شہر میں فائر ڈیپارٹمنٹ کے پاس صرف ایک اسنارکل ہے اور وہ بھی چھٹی منزل سے اوپر نہیں جا سکتا جبکہ شہر میں متعدد کثیر المنزلہ عمارات ہیں۔ آگ لگنے کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔ اس دوران عمارت میں پھنسے 12 افراد کو سنارکل کی مدد سے نکالا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد عمارت کی چھت پر بیہوش ہونے والے والے دو افراد کو باری باری سٹریچر پر سیڑھیوں کے ذریعے اتارا گیا اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیر بلدیات جام خان شورو موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں لگنے والی آگ کے واقعات کی تحقیقات کی جائے گی۔ کثیر المنزلہ عمارت میں آگ پر قابو پانے کے سلسلے میں حکومت سے ایک ہیلی کاپٹر خریدنے کی درخواست کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.