کویتی شخص کی ایک ساتھ 4 شادیوں کے چرچے، حقیقت کچھ اور ہی نکلی

muhammad ali محمد علی اتوار 26 جون 2016 01:00

کویتی شخص کی ایک ساتھ 4 شادیوں کے چرچے، حقیقت کچھ اور ہی نکلی

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون۔2016ء)کویتی شخص کی ایک ساتھ 4 شادیوں کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک کویتی شخص کی شادی کی تصاویر کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں کویتی شخص کے ساتھ 4 خوبرو لڑکیاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس شخص نے اپنی سابقہ منگیتر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ایک ساتھ 4 لڑکیوں سے شادی کی ہے۔ لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ یہ شخص بہت خوش قسمت ہے جس نے ایک ساتھ 4 حسین لڑکیوں سے شادی کی ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے کہ اس شخص نے 4 شادیاں نہیں کی ہیں بلکہ تصاویر میں موجود دیگر 3 لڑکیاں ماڈلز ہیں جو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھیں۔