کینسر میں مبتلا بچے کا باپ سب سے بہترین باپ ثابت ہوا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 جون 2016 23:51

کینسر  میں مبتلا بچے  کا باپ سب سے بہترین باپ ثابت ہوا

کنساس سے تعلق رکھنے ایک باپ نے اپنے کینسر میں مبتلا 8 سالہ بیٹے کا خیال کرتے ہوئے اپنے سر پر بھی آپریشن کے نشان جیسا ٹیٹو بنا لیا ہے۔
جوش مارشل نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ اس کے 8سالہ بیٹے سر پر دماغ سے ٹیومر ہٹانے کے لیے کی جانے والی سرجری کے بعد زخم کا نشان تھا۔ جوش کے بیٹے گیبرئل نے جو ش سے کہا تھا کہ اس نشان کی وجہ سے وہ خود عفریت محسوس کرتا ہے۔

(جاری ہے)


پچھلے اگست جوش نے اپنے سر پر بھی اپنے بیٹے کے زخم کے نشان جیسا ٹیٹو بنوا لیا اور اپنے بیٹے کو کہا کہ اگر کوئی تمہیں گھورنا چاہے گا تو اسے ہم دونوں کو گھورنا پڑے گا۔
جوش اور اس کے بیٹے کی تصویر کو فادرز ڈے پر #BestBaldDad مقابلے کے لیے پیش کیا گیا۔ جوش کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کے سر میں ابھی بھی چھوٹا سا ٹیومر موجود ہے، مگر وہ بڑھ نہیں رہا۔ جوش نے یہ بھی بتایا کہ اب اس کا بیٹا صحت یاب ہو رہا ہے۔