امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جون 2016 22:24

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون ۔2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک ڈانس اسٹوڈیو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب ہم وہاں پہنچے تو اسٹوڈیو میں ہر طرف کہرام مچا ہوا تھا۔ ایک شخص فائرنگ کے باعث پہلے سے ہی ہلاک ہو چکا تھا جبکہ ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ کر ہلاک ہو گیا۔ جبکہ متعدد زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :