تحر یک انصاف ڈسپلنری کمیٹی میں شاہ محمودقر یشی اورجہا نگیر خان تر ین کی نامزدگی کیخلاف پٹیشن دائر

پارٹی انتخابات نہ ہونا بھی دونوں کی ملی بھگت قرار دیدیا ‘دونوں کا پارٹی عہدوں سے فوری ہٹانے کی استدعاکر دی گئی

ہفتہ 25 جون 2016 21:30

تحر یک انصاف ڈسپلنری کمیٹی میں شاہ محمودقر یشی اورجہا نگیر خان تر ین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) تحر یک انصاف ڈسپلنری کمیٹی میں شاہ محمودقر یشی اورجہا نگیر خان تر ین کی نامزدگی کیخلاف پٹیشن دائر ‘دونوں کا پارٹی عہدوں سے فوری ہٹانے کی استدعاکر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے مر کزی رکن عبد القیوم خان کنڈی نے بذریعہ ای میل تحر یک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی میں دائر اپنی پٹیشن میں کہا ہے کہ چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کے پاس بھی پارٹی کے وائس چیئر مین اور سیکرٹری جنرل کے عہدے پر نامزدگی کا اختیار نہیں کیونکہ پارٹی آئین کے مطابق دونوں عہدوں پر صرف پارٹی الیکشن کے ذریعے ہی کوئی بھی منتخب ہو کر آسکتا ہے اس لیے شاہ محمودقر یشی کی بطور وائس چیئر مین اور جہا نگیر خان ترین کی بطور سیکرٹری جنرل نامزدگی مکمل طور پر غیر آئینی ہے لہذا کمیٹی سے استدعا کی جاتی ہے کہ شاہ محموقر یشی اور جہا نگیر خان تر ین کو انکے عہدوں سے ہٹاجائے ۔

(جاری ہے)

پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی میں ڈسپلن اسوقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک پارٹی کے تمام عہدے پارٹی کے منشور اور میرٹ کے تقاضوں کے مطابق چنے جائیں‘تحر یک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور جماعت کے ممبران کی ملکیت ہیں اور کوئی ایک شخص یا خاندان اسکا مالک نہیں ہیں‘پارٹی کے عہدے دارپارٹی کے لک نہیں بلکہ پارٹی کے مفادات کے رکھوالے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین ہی ڈ سپلن اور قوانین کا احترام کرنا نہیں جانتے‘یہ بات ایک با ر پھر انکی جھانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی پارٹی سیکریٹری جنرل اور وائس چیئر مین کے عہدوں پر غیر آئینی تقرری سے عیاں ہوتی ہے۔