لندن کے مئیر صادق خا ن کی طرف سے افطار ڈنر

وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی غربت ،عدم مساوات اور امن کے لئے تمام شہریوں کو مل کر کام کرنا ہو گا،صادق خان

ہفتہ 25 جون 2016 20:45

لندن کے مئیر صادق خا ن کی طرف سے افطار ڈنر

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جون ۔2016ء) لندن کے مئیر صادق خا ن نے مسلمان روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔ افطار ڈنر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے قدیم سینٹ جنمیز چرچ میں مسلمان روزے داروں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا افطار ڈنر میں میر صادق خان نے خود بھی شریک تھے اور لندن میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

میر صادق نے مسلمان کیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت ،عدم مساوات اور امن کے لئے تمام شہریوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ہم سب مل کر غربت کو شکست دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :