محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے پشاورمیں ہندوں کی عبادتگاہوں کومسمار کرنے کی سختی سے تردید کردی

تمام عبادتگاہوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ،بعض مفاد پرست لوگ مندر کومسمار کرنے کی ایشوبنارہے ہیں جس میں صداقت نہیں،ایڈمنسٹریشن افسر محمد آصف

ہفتہ 25 جون 2016 19:07

محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے پشاورمیں ہندوں کی عبادتگاہوں کومسمار ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جون ۔2016ء) محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے پشاورمیں ہندوں کی عبادت گاہوں کومسمار کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عبادت گاہوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ،بعض مفاد پرست لوگ مندر کومسمار کرنے کی ایشوبنارہے ہیں ،جس میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریشن آفیسر محمدآصف کاکہنا تھا کہ عبادت گاہوں کو مسعمار کرنے کی اجازت کسی بھی مذہب میں نہیں جن لوگوں نے مندر مسمارکرنے کے حوالے سے شور مچانا شروع کردیا ہے وہ پہلے جا کرمندروں کا دورہ کرے جہاں پر سب کچھ محفوظ ہے ۔

تمام مذاہب کے عبادت گاہوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہے جو مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کو بین الاقوامی ایشو بنایا جاسکے۔حکومت مندروں کو مسعمار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ ہرقسم کی حفاظت کریگی۔اس موقع پر معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عبادت گاہوں کی مسعماری کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے کہ مندراپنے ہی جگہ پر قائم رہے گی،کشمیری کیمونٹی کو مندروں کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :