کپاس کی قیمت 300روپے اضافے سے رواں سیزن کی بلند ترین سطح 6ہزار 150روپے پر پہنچ گئی

مختلف ممالک کی جانب سے خریداری میں دلچسپی ،ٹیکسٹائل ملز کی طلب میں اضافے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں‘ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 25 جون 2016 18:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جون ۔2016ء)کپاس کی قیمت 300روپے اضافے سے رواں سیزن کی بلند ترین سطح 6ہزار 150روپے پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ویت نام کی جانب سے پاکستانی کپاس کی خریداری میں دلچسپی اور ٹیکسٹائل ملز کی طلب میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔دوسری جانب عالمی منڈیوں میں بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ سیزن میں کپاس کی پیداوار کا ہدف ایک کروڑ 50لاکھ بیلز رکھا گیا تھا۔ مگر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں کپاس کی پیداوار 35فیصد کمی سے 97لاکھ بیلز رہی۔