سیمنٹ فیکٹریوں نے بوری کی قیمت میں 70روپے اضافہ کر دیا

پچاس کلو بوری کی قیمت 480روپے سے بڑھ کر 550روپے ہو گئی

ہفتہ 25 جون 2016 18:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جون ۔2016ء) ملک بھر میں سیمنٹ فیکٹریوں نے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 70روپے اضافہ کر دیا جس کے بعد پچاس کلو بوری کی قیمت 480روپے سے بڑھ کر 550روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل آصف چوہدری نے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 70روپے کے اضافے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 35روپے تک اضافہ ہونا چاہیے تھا لیکن سیمنٹ فیکٹریوں نے بوری کی قیمت میں دو گنا اضافہ کر دیا جس سے تعمیراتی انڈسٹری بری طرح متاثر ہو گی ۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سیمنٹ فیکٹریوں کو بجٹ میں نافذ کئے گئے ٹیکسوں کے تناسب سے قیمتیں لاگو کرنے کا پابند کیا جائے ۔