چین زیادہ لچکدار ایکس چینج ریٹ کو فروغ دیتا رہے گا ، گورنر مرکزی بنک

ہفتہ 25 جون 2016 17:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) چین کے مرکزی بنک کے گورنر ژو یو شیاؤ چوان نے گذشتہ روز کہا کہ چین ایسے ایکس چینج ریٹ میکنزم کوفروغ دیتا رہے گا جو آئندہ مرحلے میں مارکیٹ معیشت کے اعلیٰ معیاروں کو پورا کرے گا ۔پیپلز بنک آف چائنا ( پی بی او سی ) کے گورنر ژو یو نے گذشتہ روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے زیر اہتمام منعقدہ مچل کیم ڈیس سس سینٹرل بنکنگ لیکچر میں کہا کہ اس ضمن میں چین زیادہ لچکدار شرح تبادلہ ، کیپٹیل اور کرنٹ اکاؤنٹ نے آزادانہ آمد ورفت چینی کرنسی اور غیرملکی کرنسیوں کے درمیان آسانی سے منتقلی اور ملکی و بین الاقوامی دونوں سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ رسک مینجمنٹ انسٹومینٹس کو فروغ دیتا رہے گا ۔

سوال و جواب ک سیشن میں ژو نے کہا کہ یہ اقدام چین کے عالمی معیشت میں زیادہ مدغم ہونے کے پیش نظر چینی معیشت اور عالمی معیشت کے درمیان تعلق کو وسیع کرنے میں بھی ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ژ و نے کہا کہ چین ایکس چینج ریٹ کی منڈی پر غیر ضروری کنٹرول کو کم کررہا ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلوں کے معاہدوں اور محرکات جیسے مزید رسک مینجمنٹ انسٹومنٹس رائج کررہا ہے تا کہ ممکنہ مزید ہوشربا ایکس چینج ریٹ مارکیٹ کیلئے تیاری کے سلسلے میں چین کاروباری طبقوں اورشہریوں کی مدد کی جاسکے ۔ژو نے کہا کہ چین تیزی سے بڑھتی ہوئی شیڈو ۔بنکنگ سرگرمیوں پر اپنی نگرانی کو مستحکم بنارہا ہے ۔