پیڈمک کا پچاس ہزار تک رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کا خیرمقدم

ہفتہ 25 جون 2016 16:19

لاہور۔25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء)پچاس ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کو پیڈمک کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے خوش آئند اورتاجر دوست اقدام قرار دیا ہے، یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ ہمیشہ کاروبار دوست رہا ہے جو کاروباری طبقہ کی آواز کو اہمیت دیتی ہے،ملک طاہر جاوید نے کہاہے کہ جب بھی صنعتکاروں اور تاجروں نے اپنے مسائل بارے حکومت کے ساتھ افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا ہے انہیں حکومت کی طرف سے مثبت جواب ملا ہے ، محب وطن کاروباری طبقہ صنعت وتجارت سے متعلقہ پالیسیوں کے نفاذ میں ہمیشہ حکومت کے ساتھ ہے ۔