پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی فوری واپسی کا اعلان کرکے کاروباری برادری میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے‘ شیخ محمد ارشد
ہفتہ 25 جون 2016 15:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جون ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی فوری واپسی کا اعلان کرکے کاروباری برادری میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں کاروباری برادری پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی متحمل نہیں ہوسکتی ، یہ ایک دوہرا ٹیکس ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہورہی ہیں۔
پنجاب انفراسٹرکچر سیس ایک امتیازی ٹیکس ہے جس کی وجہ سے تاجروں میں پیدا ہونے والی بے چینی دور کرنے کے لیے اس کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کرنے کی اشد ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر یہ سیس فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو کاروباری ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے، تاجر پہلے ہی ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات ، بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس ، بلاجواز نوٹسز، چھاپوں اور مارکیٹوں کے باہر اینٹی سمگلنگ عملے کے خود ساختہ ناکوں کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس جلتی پر تیل کا کام کررہاہے۔
شیخ محمد ارشد نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجر مزید بوجھ اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اس سلسلے میں فوری فیصلہ نہ کیا تو تجارتی مال کی کلیئرنس دوسرے صوبوں کو منتقل ہوجائے گی ، تجارتی مال وہیں سے ملک کے دیگر حصوں کو روانہ کردیا جائے گا جس سے پنجاب کو بھاری معاشی نقصان ہوگا، نہ صرف صرف کلیئرنگ ایجنٹس ،ٹرانسپورٹیشن کمپنیاں اور اْن کے ہزاروں ملازمین بْری طرح متاثر ہونگے بلکہ پنجاب کو ملنے والا ریونیو دیگر صوبوں میں منتقل ہوجائے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ایک بالواسطہ ٹیکس ہے جو پنجاب میں آنے جانے والی تجارتی اشیاء بشمول خام مال پر عائد کیا گیا ہے جس کا نتیجہ معاشی نشوونما کو بھاری نقصان کی صورت میں برآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب نامساعد حالات کے باوجود تاجر ملک کی ترقی کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے بجائے سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔شیخ محمد ارشد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی واپسی کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات صادر کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.