یورپی یونین کے خطے میں گندم کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 25 جون 2016 15:04

ہیمبرگ ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) یورپی یونین کے خطے میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق پیرس میں یورو نیکسٹ کے تحت گندم کی قیمتوں میں 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 161.50 یورو فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

ایک مرحلے پر قیمتیں 161یورو تک گر گئیں جو 23 مئی کے بعد گندم کی کم ترین قیمت ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔