چین میں دوسری سہ ماہی کے دوران کاروباری اعتماد میں اضافہ

ہفتہ 25 جون 2016 15:04

بیجنگ ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) چین میں دوسری سہ ماہی کے دوران کاروباری اعتماد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیپلز بینک آف چائنہ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری افراد کے اعتماد کے انڈکس میں پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 5.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈکس 49فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

2014ء کے بعد انڈکس میں پہلی مرتبہ اتنا زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جو عالمی مالیاتی بحران کے بعد سب سے کم شرح ہے۔ چینی سنٹرل بینک کے یک سروے کے مطابق بینکرز کانفیڈنس انڈیکس میں 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد انڈکس 43.7 فیصد تک جا پہنچا۔